یوم آزادی کی تقریبات سے پہلے ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے علاوہ مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباءوادی کشمیر کے تمام اضلاع میں آج یوم آزادی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کی تقریب میں موجود تھی۔پولیس ، ہوم گارڈز ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، فارسٹ پروٹیکشن فورسز ، آئی آر پی اور سی اے پی ایف کے مختلف دستوں نے یوم آزادی کی پریڈ کے لیے مکمل ڈریس ریہرسل میں حصہ لیا۔آج کی تقریبات میں سب سے بڑی ڈریس ریہرسل سرینگر میں ہوئی جس میں ڈویژنل کمشنر کشمیر شری پانڈورنگ ۔ کے۔ پول( آئی اے ایس) نے پریڈ کی صدارت کی۔ اس موقع پر آئی جی پی کشمیر شری وجے کمار( آئی پی ایس) اور پولیس اور سیکورٹی فورسز کے علاوہ سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔گاندربل میں اے ڈی سی گاندربل جناب مظفر احمد نے مدر مہربان اسٹیڈیم قمریا گاندربل میں ریہرسل پریڈ کی صدارت کی جس میں جے کے پی ، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی ، پی ٹی ایس منی گام ، ہوم گارڈ اور طلباءکے دستے شامل تھے۔ اس موقع پر پولیس ، سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔بڈگام میں اے ڈی سی بڈگام شری اکرم اللہ نے سپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں ریہرسل پریڈ کی صدارت کی جس میں جے کے پی ، سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، جے کے ایچ جی ، این سی سی ، میں طلباءکے دستے شامل تھے۔ ایس ایس پی بڈگام جناب طاہر سلیم-جے کے پی ایس ، اے ایس پی بڈگام اور پولیس ، سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔