چوگل ہندوارہ میں محکمہ ہار ٹی کلچر نرسری کا معائنہ،متعلقہ افسران کیساتھ تبادلہ خیال
پرنسپل سکریٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ضلع کپوارہ کا تفصیلی دورہ کیا جس دوران سامون نے پہلے چوگل ہندوارہ میں محکمہ ہارٹیکلچر نرسری کا معائنہ کیا اور یہاں محکمہ ہارٹیکلچر اور ایگری کلچر محکمہ کے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ ڈیفیو ساگر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نذیر احمد اور چیف ہارِٹکلچر آفیسر ہندوراہ کپوارہ۔ایس ڈی پی او ہندوارہ موجود تھے بعد ازاں مسٹر سامون نے ضلع کپوارہ کا دورہ کیا اور یہاں کئی جگہوں کا دورہ کرکے اسکل ڈیولپمنٹ کے کام کا ازخود جائزہ لیا اس کے علاوہ سامون نے یہاں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں یووا ایکشن پلان اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی اسکل میپنگ کے بارے میں افسران کو جانکاری دی۔اس موقع پر سامون نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کی طرف سے گھر بیٹھے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہورہا ہے ان کی پڑھائی اگرچہ دسویں سے کم بھی ہے لیکن اسکل میں ہے ان کو روزگار فراہم کئے جارہا یے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دیگر اسکل پلانز کا بھی تبادلہ خیال کیا۔













