انقرہ، 20 ستمبر (یو این آئی) ترکی میں پولیس نے منگل کو ایک خودکش بمبار سمیت اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گرد تنظیم کے 10 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ترک پولیس نے آئی ایس کے ان مشتبہ عسکریت پسندوں کو چار صوبوں میں کیے گئے سیکیورٹی آپریشن میں گرفتار کیا۔خبر رساں ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق فوج نے کہا کہ آئی ایس کے ان دہشت گردوں کو شام کی سرحد پر واقع صوبہ غازیان ٹیپ سے گرفتار کیا گیا۔ یہ لوگ غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان مشتبہ افراد میں سے سات کا تعلق انقرہ کے وسطی صوبوں سے ہے، جب کہ تین دیگر مشتبہ افراد کا تعلق قونیہ، قیصری اور غازیانتپ صوبوں سے ہے۔ یہ تمام غیر ملکی شہری ہیں جنہیں پولیس آپریشن میں ایک ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے آئی ایس کے زیر حراست مشتبہ افراد کی شناخت ڈیجیٹل مواد اور ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی کچھ تصاویر کے ذریعے کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مسلح سرگرمیاں انجام دی تھیں۔ پولیس چھاپوں کے دوران ان سے بڑی مقدار میں ڈیجیٹل مواد اور تنظیمی دستاویزات ضبط کی گئی ہیں۔آئی ایس کو 2013 میں ترک حکومت نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور 2015 سے ترکی میں مہلک حملوں کے لیے اسے مورد الزام ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔