پارٹی کسی بھی شخص کو بڑا بناتی ہے اور پارٹی نے اسے غلام نبی آزاد بنانے کا کام کیا
جموں کشمیر کانگریس انچارج رجنی پاٹل نے غلام نبی آزاد کو ایک بے وزن لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کو کانگریس پارٹی نے بہت کچھ دیا ہے اور ایک شخص کو پارٹی ہی لیڈر بناتی ہے ۔ رجنی پارٹی کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد کو کشمیر کی کوئی فکر نہیں ہے اور ناہی آج تک اس نے کشمیر سے کبھی جیتا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کتنے پانی میں ہیں یہ تو الیکشن کے وقت ہی معلوم ہوجائے گا بشرطیکہ کہ کسی مرکزی ایجنسی یا بی جے پی کی طرف سے ان کی مدد کی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کانگریس کی انچارج رجنی پاٹل نے غلام نبی آزاد کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ان کے مطابق پارٹی کسی بھی شخص کو بڑا کرتی ہے اور انہیں غلام نبی آزاد بنانے کا کام پارٹی نے خود کیا۔رجنی پاٹل کے مطابق وہ کشمیر سے کبھی نہیں جیتے، وہ کتنے مضبوط لیڈر ہیں اور اب ان کے اصلی قد کا پتہ الیکشن جیتنے پر ہی چلے گا۔ اور اگر اس میں کسی مرکزی ایجنسی یا بی جے پی کی طرف سے ان کی مدد کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق یہ افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے کسی کو آگے نہیں آنے دیا۔ کانگریس کا کوئی وفد جب بھی جاتا تھا، وہ وہاں ہی جاتا تھا۔ریاستی کانگریس انچارج نے کہا کہ جس لیڈر کو پارٹی کی طرف سے 50 سال تک سب کچھ دیا جاتا ہے اور اگر 50 سال دو منٹ کے آنسوو¿ں سے بہہ جاتے ہیں تو اس شخص کی دیانتداری کو کیسے تولا جائے گا۔ وہ Integrity کیا ہے؟ کانگریس کے ایک معمولی کارکن کی دیانت داری جسے آج تک کچھ نہیں ملا۔














