Daily Aftab
24 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ایل جی منوج سنہا نے سری نگر میں پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا

by Online Desk
20 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کشمیر کے ہر ضلعے میں بہت جلد سو سیٹوں والے سنیما گھر قائم کئے جائیں گے/منوج سنہا
سرینگر/یو این آئی//
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ہر ضلعے میں بہت جلد سو سیٹوں والے سنیما گھر قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب لوگ اپنے دوستوں اور کنبوں کے ساتھ فلمیں دیکھنے کے لئے آیا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں سنیما گھروں کا دوبارہ کھل جانا جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی تصویر کی عکاس ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’کشمیر میں ہر جگہ سنمیا کے شوقین لوگ ہیں اور وادی میں سنیما گھروں کی ایک عظیم تاریخ ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’یہاں ایک وقت ایسا بھی تھا جب لوگ اپنے دوستوں اور کنبوں کے ساتھ فلمیں دیکھنے کے لئے آیا کرتے تھے اور سنمیا ان کو تفریحی سامان فراہم کرنے کے علاوہ بڑا سوچنے اور بڑے خواب دیکھنے کا موقع فراہم کرتے تھے‘۔

مسٹر سنہا نے کہا کہ سال 1965 میں شمی کپور کی فلم ’جانور‘ کو براڈ وے سنیما میں دکھایا گیا تھا۔انہوں نے کہا: ’کپور خاندان کو کشمیر کے ساتھ اس قدر محبت تھی کہ شمی کپور نے اپنے اہلخانہ سے آخری رسومات سری نگر کے جھیل ڈل میں انجام دینے کی وصیت کی تھی‘۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ گذشتہ تیس برسوں کے دوران تفریحی سامان سے محروم رہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج پہلا ملٹی پلیکس سنیما گھر اہلیان وادی کو تفریحی سامان فراہم کرنے کا موجب بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شوپیاں اور پلوامہ میں بہت جلد دو ملٹی پرپز سنیما ہال قائم کئے جائیں گے اور جموں وکشمیر کے ہر ضلعے میں سو سیٹوں والے سنیما گھر قائم کئے جائیں گے۔منوج سنہا نے کہا کہ سری نگر ایک زمانے میں تفریح کا مرکز مانا جاتا تھا جب یہاں پلیڈم، ریگل، شیراز، نیلم، خیام، براڈ وے، ناز اور فردوس جیسے آٹھ سنیما گھر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک بار پھر اس زمانے کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں سنیما گھروں کا دوبارہ کھل جانا جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی تصویر کا عکاس ہے

ADVERTISEMENT

۔موصوف ایل جی نے کہا کہ پانچ اگست2019 ایک تاریخی دن تھا جب ملک کے پارلیمنٹ نے ایک بہت بڑا فیصلہ لیا۔انہوں نے کہا: ’دلی سرکار جموں وکشمیر میں امن خریدنے کے بجائے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔نئی فلم پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حال ہی کشمیر میں کئی فلموں کی شوٹنگ کی گئی اور مزید کئی فلموں کی یہاں شوٹنگ کی جائے گی۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہاں بہت جلدی فلم سٹی قائم کی جائے گی جس کے لئے ہم کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی فلم پالیسی کے تحت نوجوان فلم سازوں کو کافی مراعات دی جائیں گی تاکہ مقامی روزگار پیدا کیا جاسکے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں سونہ وار علاقے میں قائم پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا۔دھر خاندان اور آئی این او ایکس کی مشترکہ کاشوں سے تیار ہونے والا اس ملٹی پلیکس سنیما ہال میں 520 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔یہ سری نگر میں اپنی نوعیت کا پہلا سنیما گھر ہے۔ اس ملٹی پلیکس میں فلمیں دیکھنے کے علاوہ کئی فوڈ کورٹس ہیں اور بچوں کے لئے بھی مختلف قسموں کا تفریحی سامان دستیاب ہے۔وادی میں نوے کی دہائی میں سنیما گھر بند ہونے کے بعد لوگوں کے لئے تفریحی وسائل محدود ہوئے تھے اور لوگ ڈش ٹی وی اور کیبل سے ہی فلمیں دیکھ رہے تھے۔وادی کشمیر میں سال 1980تک کل ملا کر ایک درجن سنیما گھر تھے تاہم ملی ٹینسی شروع ہونے کے بعد بیشترسینما ہالوں میں سیکورٹی فورسزقیام پذیر ہیں۔

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
روبیہ سعید پیش، عدالت میں جرح

روبیہ سعید پیش، عدالت میں جرح

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ایل جی منوج سنہا نے سری نگر میں پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا
تازہ ترین خبریں

ایل جی منوج سنہا نے سری نگر میں پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا

20 ستمبر 2022
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
سرینگر جموںشاہراہ پر 10ہزارسے زائدگاڑیوںکو روانہ کیا گیا
تازہ ترین خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل کی تعمیر مکمل
پندر ہ مارچ کو وزیر اعظم ورچول موڈ پر افتتاح کریں گے

12 مارچ 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d