شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی سپریم کورٹ کی درخواست واپس لے لی۔ شاہ فیصل کا پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ اس سال اپریل میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں واپس لے جانے اور وزارت ثقافت میں ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیے جانے کے چند ماہ بعد آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق IAS افسر شاہ فیصل نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے جس میں جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے صدارتی حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔فیصل ان 23 درخواست گزاروں میں شامل تھے جنہوں نے آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔شاہ فیصل کا پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ اس سال اپریل میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں واپس لے جانے اور وزارت ثقافت میں ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیے جانے کے چند ماہ بعد آیا ہے۔فیصل نے 2019 میں جموں و کشمیر میں اپنی سیاسی جماعت قائم کرنے کے لیے احتجاجاً ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم ان کا استعفیٰ حکومت نے کبھی قبول نہیں کیا تھا اور بعد میں انہوں نے اسے واپس لے لیا تھا۔ یاد رہے کہ شاہ فیصل نے اپنی ایک الگ سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں لایا تھا جبکہ انہوں نے یہاں تک کہا تھا کہ وہ حریت کانفرنس میں بھی شمولیت اختیار کرنے پر غور کررہا تھا ۔ شاہ فیصل کو سال 2019میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں کچھ ماہ بعد پھر رہا کیا گیا اس کے بعد انہوںنے کشمیر میں حالات کے بارے میں بات کرنے سے توبہ کی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی سرکار کے کاموں کی سوشل میڈیا پر سراہنا کرنا شروع کردی ۔