بارہمولہ میں 2 روز بعد غرقآبہونے والے شخص کی لاش برآمد
ایک 35 سالہ غیر مقامی مزدور کی لاش منگل کو راجوری ضلع کے سندر بنی علاقے میں اس کی عارضی رہائش کے قریب ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی، حکام نے متوفی کی شناخت راما شری ولد سونلال ساکنہ پنہ، مدھیہ پردیش کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راماشری سندر بنی کے جگی علاقے میں رکھے ہوئے تھے اور آس پاس میں رہنے والے دیگر مزدوروں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ عہدیداروں نے بتایاایک پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سندربنی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیاانہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثناءشمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دو دن قبل دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے ایک شخص کی لاش منگل کی صبح نکال لی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے گاو¿ں ڈرنگبل کے رفیق احمد میر (45) کے نام دو دن قبل جہلم میں ڈوب گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح ان کی لاش کو دریا سے نکالا گیا۔انہوں نے کہاتمام طبی قانونی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد، لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیاادھر پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اس سلسلے میں پہلے ہی ایک کیس درج کر چکی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔













