زیادہ تر مدارس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر عظیم کام کر رہے ہیں:ڈی جی پی دلباغ سنگھ
جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی اب بیساکھیوں پر کھڑی ہے اور ضلع کشتواڑ میں یہ تقریباً صفر ہے کیونکہ علاقے میں ایک یا 2ملی ٹنٹ سرگرم ہیں جنہیں جلد ہی ختم کر دیا جائے گا۔ ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی بیساکھیوں پر زندہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جوملی ٹنٹ باقی رہ گئے ہیں اُنہیں جلد ہی گرفتار یا ہلاک کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے کہا کہ کشتواڑ میں صرف ایک یا2 عسکریت پسند سرگرم ہیں جنہیں بہت جلد ماراجائے گایا گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تفریح کے ذرائع پھر سے زندہ ہو رہے ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہسرینگر میں جلد ہی ملٹی پلیکس فعال نظر آئے گا جو اس کے نوجوانوں کی تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فلموں کی ایک لمبی فہرست ہے جن کی شوٹنگ مشہور ہدایت کار جموں و کشمیر میں کرنا چاہتے ہیں جس کےلئے یہ جگہ کبھی مشہور تھی۔ دلباغ سنگھ نے کہاکہمجھے یقین ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب جموں و کشمیر کے نوجوان خود مختلف نوعیت کی فلمیں ڈائریکٹ کریں گے۔حریت کانفرنس کے بارے میں ایک سوال پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ حریت اس وقت جموں و کشمیر میں کہیں نہیں ہے۔ لیکن جموں و کشمیر کے لوگوں کو مشتعل کرنے کےلئے پاکستان میں حریت کا ایک نیا باب کھولا گیا ہے۔ ایک بار ایسی ہی مثال اس سال 5 اگست کو اس کی ہڑتال کال تھی جسے جموں و کشمیر کے لوگوں نے مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں کہیں بھی بند نہیں تھا اور اس کے بجائے ہر جگہ زبردست جشن منایا گیا تھا۔جموں و کشمیر میں قائم دینی مدارس کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے زیادہ تر ادارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر عظیم کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کچھ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایسے ادارے زیر نگرانی ہیں۔پولیس چیف نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کے نگران سرگرم ہیں اور امن کو یقینی بنانے کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ایک مستقل خصوصیت بن جائے۔انہوںنے کہاکہ پولیس، اور دیگر سیکورٹی فورسز، کے علاوہ سول انتظامیہ امن قائم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ڈی جی پی نے کہا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈہ جس سے پریشانی کو ہوا دینے اور نوجوانوں کو تشدد اور منشیات کی طرف راغب کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کر رہی ہے۔