چنئی: تمل ناٹو کے چنئی میں ایک اداکارہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اداکارہ دیپا عرف پاولن جیسکا ویروگمبکم کے مالیگئی ایونیو میں رہ رہی تھیں۔ وہ فلموں میں چھوٹے موٹے کردار کرتی تھیں۔ تمل فلم ‘وائیتھا’ کے ذریعے انہوں نے تامل سینما میں بطور ہیروئن انٹری لی تھی
بتایا جا رہا ہے کہ ستمبر 17 کو انہوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ دراصل اداکارہ کے رشتہ دار دیپا سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب اداکارہ نے فون کا جواب نہیں دیا تب اداکارہ کے اہلخانہ نے ان کے دوست پربھاکرن کو فون کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ جب پربھاکرن دیپا کے گھر پہنچا تو دیپا کو اپنے کمرے میں لٹکا ہوا دیکھ کر حیران رہ گیا۔ انہوں نے یہ بات دیپا کے رشتہ داروں تک پہنچائی، وہ یہ خبر سن کر حیران رہ گئے۔
اس کے بعد دیپا کے بھائی دنیش نے کویمبیڈو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے تحقیقات پوچھ شروع کی تو پہلے مرحلے میں دیپا کی طرف سے لکھا گیا ایک خودکشی نوٹ برا?ماد کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ ‘مجھے ایک شخص سے محبت تھی، لیکن ہم کامیاب نہیں ہو سکیں۔ اس لیے میں اس دنیا سے جا رہا ہوں۔ میری خودکشی کی وجہ کوئی نہیں ہے’۔ فی الحال پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔