لاس اینجلس، 18 ستمبر (یو این آئی) امریکی ریاست کولوراڈو میں دو چھوٹے طیاروں کے ٹکرانے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔بولڈر کاو?نٹی شیرف کے دفتر کے مطابق حادثہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:54 پیش آیا۔یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ یہ سیسنا 172 اور سونیکس زینوس طیاروں کے لانگمونٹ، کولوراڈو کے قریب ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ جس کی وہ تفتیش کر رہا ہے۔شیرف کے دفتر نے ایک نیوز ریلیز میں کہاکہ "پہلا تباہ ہونے والا طیارہ نیووٹ روڈ کے جنوبی جانب گر کر تباہ ہوا تھا۔ اس طیارے میں دو افراد موجود تھے جن کی موت ہوچکی تھی۔ دوسرا طیارہ شمال کی جانب نیووٹ روڈ پر گر کر تباہ ہوا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔”حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔