ADVERTISEMENT
گوئیانگ، 18 ستمبر (یو این آئی/ڑنہوا) چین کےصوبہ گوئجھاو میں اتوار کے روز ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔صوبہ کے پبلک سکیورٹی بیورو نے کہا کہ ایک مسافر بس آج صبح خود مختار کاو?نٹی شندو شوئی میں ہائی وے پر چل رہی تھی۔ اسی دوران بس اچانک الٹ گئی۔ بس میں 47 افراد سوار تھے۔اس حادثے میں 27 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور کم از کم 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ADVERTISEMENT













