جموں و کشمیر میں لگ بھگ 80 کیمپ لگائے گئے ، مہم کے دوران 1500 سے زیادہ بلڈ پوائینٹس جمع کئے گئے
لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر کہا کہ خون ایک قیمتی علاج کا طریقہ ہے کیونکہ یہ انسانی ذریعہ سے حاصل کیا جاتا ہے اور اسے تیار نہیں کیا جا سکتا ۔ مشیر نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی ) میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرپرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر سمعیہ راشد ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، مختلف محکموں کے ایچ او ڈیز ، میڈیکل آفیسرز ، ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ خون ایک قیمتی علاج کا طریقہ ہے کیونکہ یہ انسانی ذریعہ سے حاصل کیا جاتا ہے اور اسے تیار نہیں کیا جا سکتا اور ایک انسان صرف دوسرے انسان کیلئے خون کا عطیہ کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے تئیں وابستگی کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ دینے والے کو بے پناہ اطمینان کا احساس ہوتا ہے ۔ مشیر نے کہا کہ رضاکارانہ خون کا عطیہ صرف اور صرف انسانی ہمدردی کے پیش نظر بلا شبہ یقینی معیار کا خون فراہم کرنے کا سب سے محفوظ اور موثر طریقہ ہے ۔ مشیر نے یہ بھی کہا کہ ان کیمپوں کے انعقاد کا مقصد تمام بلڈ بنکوں میں خون کی قلت پر قابو پانا ہے تا کہ کسی کو ضرورت پڑنے پر خون کے حصول میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد رکتدان امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا جو کہ جموں و کشمیر میں آج سے یکم اکتوبر 2022 تک ایک میگا بلڈ ڈونیشن مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم بھوپندر کمار نے جی ایم سی جموں میں ایم ڈی این ایچ ایم آیوشی سودن اور پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن شرما کی موجودگی میں خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا ۔ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ رضاکارانہ خون کا عطیہ بلا شبہ انسانی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے کیونکہ یہ اس توقع کے بغیر کیا جاتا ہے کہ یہ جانے کون مدد کرے گا ۔ اس مہم کے دوران مختلف این جی اوز اور سماجی تنظیموں نے نیک مقصد کیلئے حصہ لیا اور جموں و کشمیر کے صحت کے اداروں کے تمام بلڈ بنکوں پر مشتمل تقریباً 80 خون کے عطیہ کے کیمپ منعقد کئے گئے ۔ اس مہم کے دوران ایک اندازے کے مطابق 1500 سے زائد بلڈ پوائینٹس اکٹھے کئے گئے جو یقینی طور پر خون کی دستیابی اور معیار کو بہتر بنانے والا ہے ۔