چار ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار /پولیس
جموں وکشمیر پولیس نے سوپور میں چار ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 22 آر آر، 179 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے غوثیہ چوک میں ایک ناکہ لگایا جس دوران دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ ناکہ پر مامور اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دونوں کو حراست میں لے لیا جس دوران ا±ن کے قبضے سے دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔گرفتار شدگان کی شناخت شاکر اکبر گوجری ولد محمد اکبر گوجری ساکن کلوسہ بانڈی پورہ اور محسن وانی ولد غلام محی الدین ساکن چنارڈ بارہ مولہ کے بطور ہوئی۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملی ٹینٹ اعانت کار لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے اور وہ سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں کی فراق میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹ اعانت کاروں نے دوران تفتیش اپنے مزید دو ساتھیوں جن کی شناخت حمایو شارق ولد شارق رشید ڈار ساکن غوثیہ آباد چنکی پورہ سوپور اور فیضان اشرف وانی ولد محمد اشرف وانی ساکن نادی ہل رفیع آباد کے بطور ہوئی کے بارے میں جانکاری دی اور ا±ن کی بھی بعد میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ا±ن کے مطابق مذکورہ دو ملی ٹینٹ معاونین کے قبضے سے چینی پستول ، پستول میگزین، سات پستول گولیوں کے راونڈ اور 25 اے کے راونڈ برآمد کئے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا۔













