ٹوکیو، 09 ستمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو ہندوستان-جاپان ‘ٹو پلس ٹو’ وزارتی ڈائیلاگ کے اختتام پر جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جاپان کے وزیر دفاع یاسوکازو ہماڈا اور خارجہ امور کے وزیر یوشیماسا حیاشی بھی موجود تھے ۔ مسٹر سنگھ نے ٹویٹر پر کہا، "ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدہ سے مل کر خوشی ہوئی۔ سابق وزیر اعظم ہز ایکسی لینسی شنزو آبے کے افسوسناک موتپر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان-جاپان شراکت داری خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ہماری 2+2 میٹنگ کے اختتام پر مسٹر فومیو کشیدا سے مل کر خوشی ہوئی۔ اس وقت ہندوستان اور جاپان کی پالیسیوں اور مفادات کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جس ویژن کا اظہار کیا ہے وہ جلد ہی پورا ہو جائے گا۔