شمالی ضلع بارہمولہ کے جانباز پورہ علاقے میں جمعرات کو اس وقت کہرام مچ گیا جب کرکٹ کھیلنے کے دوران 30سالہ نوجوان حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر ہرن گاندربل علاقے میں چھ سال کا بچہ نالہ سندھ میں غر قاب ہو گیا ۔ بارہمولہ سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے جانباز پورہ علاقے کی فضا جمعرات کو اس وقت سوگوار ہوئی جب کرکٹ کھلتے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد رفیق ولد غلام حسن پرے ساکنہ جانباز پورہ کرکٹ کھیل کے دوران میدان میں ہی بے ہوش ہوکر گر پڑا جس کے بعد اگر چہ انہیںعلاج و معالجہ کیلئے نزدیک اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ اسی دوران جونہی 30سال کے نوجوان کی حرکت قلت بند ہونے سے موت کی خبر علاقے میںپھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ ادھر گاندربل کے ہرن علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب چھ سال کا بچہ نالہ سند ھ میںڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ انس احمد ولد فیاض احمد شیخ دیگر بچوں کے ساتھ نالہ سند ھ میں نہا رہا تھا جس دوران وہ پانی میں ڈوب گیا ۔ بچے کے پانی میں ڈوب جانے کی خبر پھیلتے ہی وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا اور بچوں کو بے ہوشی کی حالت میںباز یاب کرکے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکو مردوہ قرار دیا ۔