پیر پنچال کے آر پار جاری مسلسل خراب موسمی صورتحال کے بیچ وادی کے کہیں علاقوں میں تازہ برفباری اور کہیں ہلکی بارشیں ہوئی ۔ ادھر آئندہ 24گھنٹوں میں مزید برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود وادی میں سردیوں کا راج بر قرار ہے جس دوران قاضی گنڈ کو چھوڑ کر جموں اور کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی در ج ہوئی ہے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار موسمی صورتحال مسلسل خراب بنی ہوئی ہے ۔ منگل کے بعد دوپہر موسمی صورتحال میں پھر سے تبدیلی آئی جس دوران شہر سرینگر سمیت واید کے دیگر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ ، اننت ناگ کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ۔ پیر پنچال کی پیاڑیوں برفباری ریکارڈ کی گئی ہے تاہم شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ہوئی ۔ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں دوران شب سے ہی برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلگام اور گلمرگ میں بالترتیب 0.5 سینٹی میٹر اور 0.8 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وادی کے بعض بالائی علاقوں سے بھی برف باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 25 جنوری تک بھاری پیمانے پر برفباری اور بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔