شمالی کشمیر سوپور کے تارزو علاقے میں پولیس نے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے دو افراد کودبوچ کران کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ۔اطلاعات کے مطابق سوپور پولیس نے واگوکراسنگ پر پتہ کھاہ کے علاقے میں مشتبہ نقل وحرکت محسوس کی ۔پولیس نے مشتبہ افراد پرکڑی نظر رکھی او رجب وہ ایک نجی کا رزیرنمبر Jk02R1231میں سوار ہوئے۔ پولیس نے انہیں روکااور گاڑی کی تلاشی لی جس کے دوران گاڑی سے ہیروئن ضبط کرتے ہوئے پولیس نے عبدالصمد وانی ساکنہ سلطان پورہ پٹن اور فیاض احمدملہ ولد محمد قاسم ساکنہ ہاگر پورہ پٹن کی گرفتاری عمل میں لائی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سوپور فرقان قادر ایس ایچ او تارزو امتیاز احمد نے ایس ایس پی بارہمولہ اور سوپور کی ہدایت پرمنشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور گرفتا رکئے گئے افرا دکے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 83/2022NDPS act پولیس اسٹیشن تارزو میں درج کرتے ہوئے مزیدتحقیقا ت شروع کردی۔ پولیس نے لوگوں پرزور دیاکہ وہ سماجی بدعات منشیات اور نشیلی ادویات کاکاروبار کرنے والوں کے خلا ف متحرک ہوجائے اور پولیس کوایسے عناصرکے خلاف کاررائی عمل میں لانے کے سلسلے میں اپناتعاون فراہم کریں ۔