حج 2022کےلئے جموں کشمیر میں خواہشمند افراد کی جانب سے ابھی تک 11ہزار درخواستیں حج کمیٹی کو موصول ہوئی ہیں جبکہ سفر محمود کےلئے خوش نصیبوں کا فیصلہ پانچ مارچ کو قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔ سال 2022فریضہ حج اد اکرنے کے لئے اب تک جموںو کشمیر اور لداخ سے 11ہزار عازمین نے سفر محمود پر جانے کے لئے اپنی درخواستیں جمع کی ہےں ۔رواں برس کے دوران سفر محمود پرجانے والے عازمین کاانتخاب کرنے کے لئے قرعہ اندازی کی جائےگی۔ حج کمیٹی آف انٰڈیاکی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آنے والے بیس دنوں کے اند راندر قرعہ اندازی کے لے اقدامات اٹھائے جائےنگے تاکہ عازمین کے انتخاب کو یقینی بنایاجاسکے۔سفر محمود پر جانے والے عازمین کے لئے کووڈ مخالف دونوں ٹیکے لازمی قراردئے گئے ہیں۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر میں دو سے تین سو کے قریب عازمین اب بھی قطار میں ہےں اور ان عازمین کو اپنی درخواستیں جمع کرنے کی پوری اجازت دی جائےگی سعودی حکام کی جانب سے ا بھی تک رواں برس کے لئے فریضہ حج اد اکرنے کے دوران کسی نئی گائڈ لائن کااعلان نہیں کیاگیا۔ حج کمیٹی آف انڈیا سعودی حکام کے ساتھ برابر رابطے میں ہےں اور جلد ہی سفر محمود پر جانے والے عازمین کے لئے سعودی حکام کی جانب سے اپنائی جانے والی گائڈلائن کومنظرعا م پر لایا جائےگا ۔حج کمیٹی کے مطابق سال 2019میں جموںو کشمیر سے 17ہزار کے قریب عازمین نے اپنی درخواستیں جمع کی تھیں2020-21میں اگرچہ درخواستیں طلب کی گئی تاہم کروناوائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد مزیدکارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔حج کمیٹی کے مطابق رواں برس کے دوران فریضہ حج کے امکانات دکھائی دے رہے ہےں اور اس ضمن میں تمام تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے ۔