حجاب کوتعلیم کے ساتھ نہ جوڑنے اور اس پرسیاست نہ کرنے کاعندیہ دیتے ہو ئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رکن اور وقف بورڈ کی چیئر پرسن نے کہاکہ حدبندی کمشن کی عبوری رپورٹ میں تبدیلیاں رونماءہوسکتی ہے تاہم عبوری رپورٹ کو سرہن غلط قرار دینابھی ٹھیک نہیں ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر اننت ناگ میں ضلع صدور کے ساتھ میٹنگ کے بعد ذررائع ابلاغ سے مخاطب ہوتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مجلس عاملہ رکن وقف بور ڈکی چیئرپرسن ڈاکٹڑدرخشا اندرابی نے کہا کہ ملک میں مزاہب کی جانب سے جوچیز اپنانے کی تلقین کی گئی ہے اس پر من وعن عمل کی جانی چاہئے تاہم اسکولوں کالجوں میں حجاب پہننے نہ پہننے کے معاملے کوتعلیم کے ساتھ نہ جوڑا جائے او رنہ ہی ا سپرسیاست ہونی چاہئے۔حد بندی کمشن کی جانب سے پیش کی گئی عبوری رپورٹ میں خامیوں اور خوبیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سینئرلیڈر نے کہا کہ تبدیلیاں ماضی بھی میں رونماءہوئی ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے معاملات سامنے آسکتے ہے تاہم حدبندی کمشن کی رپورٹ کوسر ہن غلط قرار دینا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ حدبندی کمشن کی عبوری رپورٹ حقائق پربھی مبنی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی رپورٹ کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے او رجہاں کہی بھی انہیں تبدیلی لانے کے بارے میں جانکاری ملے گی وہ اپنے عذرات پیش کرنے میں گریز نہیں کریگی ۔انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی سالمیت خود مختاری کوترجیح دے رہی ہے اور بھارت میں اقلیتیں پوری طرح سے محفوظ ہے اور اس سلسلے میں کسی سے سند لینے کی ضرورت نہیںہے ۔