ویری ناگ میں 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی
کنگن میں واٹرکنال سے نوجوان کی لاش برآمد جبکہ ویر ناگ میں 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی ۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز کنگن میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب اٹھارہ سالہ بلال احمد جاگل کی لاش واٹر کنال سے برآمد کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ لڑکا گزشتہ روز لاپتہ ہو گیا تھا اور مبینہ طورپر اُس نے پاور کنال میں چھلانگ لگائی تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ ادھر جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں اتوار کی صبح کو مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت مرحوم غلام محمد ڈار ساکن شمسی پورہ کے بطور کی ۔