چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر اور کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہردیش کمار جو ڈوڈہ ضلع کے انچارج ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری بھی ہیں ، نے آج یہاں اسر میں گذشتہ میٹنگ کی ہدایات پر عمل آوری کا جائیزہ لینے کے علاوہ ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا ۔ انچارج ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری نے شروع میں ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس میں حوصلہ افزاءنتائج پر تعریف کی اور تمام محکموں سے کہا کہ وہ ضلع کی مجموعی ترقی کی سمت میں یکساں حوصلہ کے ساتھ کام کرتے رہیں ۔ میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی ڈوڈہ وکاس شرما نے کمشنر سیکرٹری کو پچھلی میٹنگ کی سمتوں ۔ سیکٹر اور محکمہ وار بشمول تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے کی گئی کاروائی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے دیگر کامیابیوں اور مسائل /ضروریات سے آگاہ کیا جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔ ایریا ڈیولپمنٹ پلان کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے میٹنگ میں بتایا کہ اب تک تقریباً 1807 کاموں کے ٹینڈر کئے گئے ہیں جن میں سے 90 فیصد کام مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف ہے اور باقی اگلے پلان کے تحت مکمل کرنے کا ہدف ہے ۔