نئی دہلی میں ایکسپورٹ سینٹر اور رابطہ دفتر کا افتتاح کیا
برآمدات کو فروغ دینے کیلئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارترنجن پرکاش ٹھاکر نے آج اسٹیٹ ایمپوریا بلڈنگ بابا کھڑک سنگھ نئی دہلی میں پہلی منزل پر واقع جے کے آئی کے ایکسپورٹ سینٹر اور رابطہ دفتر کا افتتاح کیا ۔ یہ سہولت جس کا کُل رقبہ 2700 مربع فُٹ ہے ، دو منزلوں پر پھیلا ہوا ہے ، اس کے علاوہ جے کے آئی کی طرف سے تیار کی جانے والی سلک اور اون کی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ فروخت اور برآمدات کیلئے رابطہ دفتر کے طور پر کی جائے گی ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ گورنمنٹ وولن ملز بمنہ کی ماڈرنائیزیشن پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ جنوری 2022 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا جس سے جے کے آئی کو ریونیو پیدا کرنے میں مدد کے علاوہ جموں و کشمیر کے بھیڑ پالنے والوں کیلئے ایک مارکیٹ بھی ملے گی ۔ اپنے مکمل تعاون کو یقینی بناتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ جے کے آئی انتظامیہ کی کوششوں کے نتیجے میں یہ ایک معاشی طور پر قابلِ عمل ادارہ بن گیا ہے اور جموں و کشمیر کے کوکون اور بھیڑ پالنے والوں کو بہت ضروری مارکیٹ بھی فراہم کر رہا ہے ۔ مزید براں پروڈکٹ رینج کو سراہتے ہوئے چیف سیکرٹری نے جے کے آئی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی کشمیر سلک اور اون کی مصنوعات کی برانڈنگ کریں اور ڈیزائین کی مدد بھی حاصل کریں تا کہ تیار کردہ مصنوعات مارکیٹ کے فیشن اور رحجانات کے مطابق ہوں ۔