لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کی گئی سفارشات کے جواب میں اور 21 نومبر 2021ءکو نشر ہونے والے ماہانہ پروگرام” عوام کی آواز“ میں کھاگ بڈگام سے تعلق رکھنے والے اِرشاد احمد وانی نے اُن کا ذکر اور تجویز پر غور کرنے کے لئے ایل جی کا شکریہ اَدا کیا۔دورانِ ماہانہ پروگرام ” عوام کی آواز“لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں پرائمری ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کے حوالے سے قابلِ قدر معلومات فراہم کرنے پر اِرشاد احمد وانی کی تعریف کی۔اِرشاد احمد وانی نے کہا،” یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ لیفٹیننٹ گورنرنے جموںوکشمیر یونین ٹیریٹری میں تعلیمی نظام کی اِصلاحات کے حوالے سے میری عاجزانہ تجاویز کی سراہنا کی۔“ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایل جی کو تین بار میرا نام لیتے ہوئے سن کر بہت خوشی ہوئی۔اُنہوں نے پروگرام ” عوام کی آواز“ کو ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا کیوں کہ یہ عام لوگوں کو یوٹی کی عوامی ہبود کے لئے اَپنا حصہ لینے کا بہترین موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اِس پروگرام کو جاری رکھا جائے ۔اِرشاداحمد وانی اِس شعبے کی مکمل اوور ہالنگ کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ ایک طرف شاگرد ۔ اُستاد تناسب ( پی ٹی آر ) میں اِضافہ ہو اور دوسری طرف پرائمری اور مڈل سکولوں کے لئے بالترتیب 4۔5 اور 8۔10 اَساتذہ فراہم کئے جائیں۔ایل جی نے اَپنے خطاب کے دوران مذکورہ شخص کی تمام تجاویز کو سراہا اور انہیں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے قابل غور قرار دیا۔