نصف درجن کے قریب دکانات خاکستر
سرینگر05 دسمبر//یو پی آئی // نارواو بارہ مولہ میں آتشزدگی کی بھیانک واردات کے دوران نصف درجن کے قریب دکانات تباہ ہوئے۔ یو پی آئی کے مطابق شمالی ضلع بارہ مولہ کے نارواو علاقے میں درمیانی رات کو دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے اپنے متصل مزید پانچ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی دیری کے باعث آگ نے سنگین رخ اختیار کیا جس وجہ سے چھ دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نارواو بارہ مولہ میں فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن نصب کرنے کی خاطر بارہاں حکام سے رابط قائم کیا لیکن لوگوں کی اس مانگ کی اور کوئی توجہ مبذول نہیں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آگ جب نمودار ہوئی تو مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو آگاہ کیا لیکن جب وہ جائے وقوع پر پہنچے تب تک مقامی لوگوں نے نلوں سے آگ پر قابو پایا تھا۔













