اودھمپور کے علاقے میں سنسنی کا ماحول ، لوگوں میں تشویش
سرینگر/اودھمپور میں جمعہ کے روز 2بجے غیر معیاری کھانا کھانے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ دیگر 15شدید بیمار ہوئے ہیں جن کا علاج ومعالجہ ہسپتال میں چل رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اودھمپور کے ضلع کے ستیالیہ نامی گاﺅں میں جمعہ کے روز ایک شادی میں کھانا کھانے کے بعد متعدد افراد بشمول بچوں میں پیٹ کی تکلیف پیدا ہوئی جس دورا ن درجنوں بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر تین سالہ موہت ولد پروشوتم سنگھ اور بارہ سالہ سمن دیوی دختر موہن لال علاج و معالجہ کے دوران ہی فوت ہوگئے ۔ اس دوران دیگر بچوں کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے کئی ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ دوسری طرف لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیوں کہ شادی کی تقریب میں بہت سارے لوگوں نے یہی کھانا کھایا تھا ۔ دریں اثناءپولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔