مسلح افراد اندھیرے میں فرار ، وسیع علاقے کا محاصری جاری
سرینگر/31مئی/وی او آئی//پونچھ میں تلاشی کارروائی کے دوران فورسز اور مبینہ شدت پسندوں کے درمیان مختصر جھڑپ کے بعد شدت پسند جائے موقع سے ممکنہ طو رپر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلح افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے اور مزید فوجی کمک طلب کی جاچکی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ اندھیرا ہونے کے باعث دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں ڈویڑن کے پونچھ ضلع میں دیر رات سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ فائرنگ جمعرات-جمعہ کی درمیانی شب ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ کے دور افتادہ علاقے رتن پاس کے گھنے جنگلاتی علاقے میں ہوئی۔ اس مختصر جھڑ پ میں طرفین کے مابین گولہ باری میں کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ادھر دن کی روشنی کے بعد پولیس، ایس او جی، فوج اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔ آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اس علاقے میں چوکیوں پر مزید چوکسی برقرار رکھی جا رہی ہے۔مسلح افراد کو ڈھونڈنے کےلئے علاقے کی طرف مزید فوجی دستے روانہ کئے جاچکے ہیں تاہم آخری اطلاع ملنے تک محاصرہ جاری تھا۔













