محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیموں نے پھندے لگائے ، کسی بھی سکول میں تیندوا نہیں ، لوگ پریشان نہ ہوں
سرینگر///سرینگر کے مضافاتی علاقہ جات، رنگ پورہ، الٰہی باغ، بژھ پورہ، لالبازار ، گلاب باغ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے تیندوے کو دیکھنے کی اطلاعات لگاتار آنے کے بیچ محکمہ وائلڈ لائف نے مختلف علاقوں میںپھندے لگائے ہیں اور کئی سکولوں میں اپنی ٹیموں کو تعینات کیا ہے ۔ اس بیچ حکام نے بتایا ہے کہ کسی بھی سکول میں تیندوا نہیں دیکھا گیا ہے اور لوگوں کو افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقہ جات رنگ پورہ، الٰہی باغ، بژھ پورہ، کنہ