_لاکھوں مالیت کامالہ مسروقہ برآمد_
سرینگر 14جنوری // بڈگام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے چوری کا معاملہ حل کیا ہے اور اس کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی مسروقہ املاک برآمد کی ہے۔
مورخہ 12جنوری 2024 کو، پولیس اسٹیشن ماگام کو ماگام مارکیٹ کے کچھ دکانداروں کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی کہ ان کی دکانوں میں 11 اور 12 جنوری 2024 کی درمیانی رات کو چوری کی گئی تھی اور لاکھوں مالیت کا سامان، گاڑی (ٹاٹا سومو)زیر نمبر JK04-9558 چوری ہو گئی تھی۔ اس اطلاع کے ملنے پر پولیس اسٹیشن ماگام میں ایف آئی آر نمبر 03/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔
تفتیش کے دوران، کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا گیا اور کچھ لیڈز کی پیروی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت حمیت حسین میر ولد محمد حسین میر ساکن یگی پورہ ماگام کے طور پر کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیہ کے دوران دیکھا گیا کہ گاڑی کو پٹن سوپور محور کی طرف لے جایا گیا تھا۔ اس کے بعد ٹیمیں مختلف مقامات پر بھیجی گئیں اور ہیگام سوپور کے قریب گاڑی کا سراغ لگایا گیا۔ گاڑی سمیت لاکھوں مالیت کا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور کچھ مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں متوقع ہیں۔