مکان میںموجود تمام گھریلو سامان اوردیگر چیزیں راکھ بن گئیں
سرحدی ضلع کپوارہ کے شمریال لولاب گاﺅںمیں جمعرات کوعلی الصبح آگ کی ایک بھیانک واردات کے نتیجے میں محکمہ جنگلات میں تعینات ایک فاریسٹ گارڈکاتین منزلہ رہائشی مکان مکمل طورپرخاکستر ہوگیاجبکہ مکان کے اندرموجود تمام گھریلو سامان اوردیگر چیزیں شعلوںکی نذرہوکر راکھ بن گئیں ۔اطلاعات کے مطابق محکمہ جنگلات میں بطورفاریسٹ گارڈکے تعینات مشتاق احمدبٹ ولد عبدالصمد بٹ ساکنہ شمریال لولاب کپوارہ کے تین منزلہ رہائشی مکان میں جمعرات کوصبح کے وقت آگ نمودار ہوئی ۔مقامی لوگوںنے آگ پرقابو پانے کی حتی المکان کوشش کی جبکہ اس دوران فائراینڈ ایمرجنسی سروسزمحکمہ کوبھی مطلع کیاگیا۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ جب تک فائراینڈ ایمرجنسی سروسزمحکمہ کے اہلکار مخصوص گاڑی اوردیگرسامان لیکر یہاں پہنچے ،تب تک شعلوںنے مشتاق احمدبٹ کے مکان کوپوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔لوگوںکے مطابق آگ کی اس واردات میں تین منزلہ رہائشی مکان مکمل طورپرخاکستر ہوگیاجبکہ مکان کے اندرموجود تمام گھریلو سامان اوردیگر چیزیں شعلوںکی نذرہوکر راکھ بن گئیں۔اُدھرپولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مکان میں آگ بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی ۔تاہم معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ۔