مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ‘ میرٹ کی اساس پر چلائے جانے والے بعض ریگولر کورسس (انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ) میں آن لائن برسر موقع داخلوں کی خاطر ایسے امیدواروں کے لیے اپنا پورٹل کھول رہی ہے جو مختلف کورسس میں داخلہ کی تازہ درخواست جمع کرنا چاہتے ہےں یا ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے درخواست جمع کی تھی لیکن انہیں داخلہ نہیں ملا۔موصولہ بیان کے مطابق پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر 2021 مقرر ہے اور منتخب امیدواروں کی فہرست 24 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ اسناد کی تصدیق 28 اکتوبر کو ہوگی جبکہ فیس کی ادائیگی کی تاریخ 28 اور 29 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔حیدرآباد کیمپس میں بی ایس سی (ایم پی سی، ایم پی سی ایس)، ایم کام، ایم اے (معاشیات ، اسلامک سٹڈیز ، ہندی ،مطالعات ترجمہ ، فارسی ، نظم ونسق عامہ، سیاسیات ، سماجیات ، مطالعاتِ نسواں) کے کورسز میں داخلہ دیا جائے گا۔ ایم اے (معاشیات اور اسلامک اسٹڈیز) بڈگام(کشمیر) کیمپس میں بھی دستیاب ہے جبکہ ایم اے فارسی کی چند نشستیں لکھنو¿ کیمپس میںمخلوعہ ہےں۔