شرائین بورڈ کے ملازمین کیلئے ایک ریذیڈنشل کمپلیکس ’گایتری بھون‘ کا اِفتتاح کیا
شرائین بورڈ کے تمام ملازمین کیلئے چلڈرن ایجوکیشن الاﺅنس کا اعلان
کہا ، حکومت شرائین بورڈ کے ملازمین کے تحفظ اور بہبود کیلئے پُر عزم ہے
شری ماتا ویشنودیوی شرائین یاترا ہماری سناتن ثقافت کی علامت ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر
ایس ایم وِی ڈی گوروکل بھی سائنس او رسنسکار میں تبدیل ہو رہا ہے ۔منوج سِنہا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ایس ایم وِی ڈی یونیورسٹی کے ماتریکا آڈیٹوریم میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے یوم تاسیس اور شری ماتا ویشنودیوی گوروکل کٹراہ کے سالانہ دِن کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا۔اُنہوں نے نامین میں شرائین بورڈ کے ملازمین کے لئے ایک ریذیڈنشل کمپلیکس گایتری بھون کا اِفتتاح کیا ۔اُنہوں نے شرائین ائیریا میں زیر زمین کیبلنگ پروجیکٹ اور گوروکل میںاِضافی ڈائننگ اور اَقامتی سہولیات کا بھی اِی۔ اِفتتاح کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں شرائین بورڈ اور ایس ایم وِی ڈی گور وکل سے وابستہ تمام ممبران ، اِنتظامیہ اور سب کو دِل کی عمیق گہرائیوںمُبارک باد دی۔اُنہوں نے شرائین بورد کے تمام ملازمین کے لئے چلڈرن ایجوکیشن الاﺅنس کا اعلان کیا جس سے سکولوں میں بچوں والے تمام عملے کو فائدہ پہنچے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت شرائین بورڈ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے تحفظ اور فروغ کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس برس اَکتوبر مہینے میں شاردیہ نوراتری سے ملازمین کو چلڈرن ایجوکیشن الاﺅنس فراہم کیا جائے گا۔اُنہوں نے تقریب میں یاتریوں کے لئے سہولیات کو بڑھانے کے لئے شرائین بورڈ کی کوششوں کا اشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” شری ماتا ویشنو دیوی شرائین کی یاترا ہماری سناتن ثقافت کی علامت ہے ۔ماتا ویشنودیوی کے آشیرواد سے ہماری کوشش ہے کہ جدید بنیادی ڈھانچے کو عقیدت مندوں کی خدمت کا ذریعہ بنایاجائے ، بغیر کسی پریشانی یاتر کی جائے اور مسافروں کے روحانی تجربے کو تقویت ملے۔“اُنہوں نے طلباءکو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے شری ماتا ویشنودیوی گوروکل کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” شری ماتا ویشنو دیوی گوروکل بھی سائنس او رسنسکار میں تبدیل ہو رہا ہے ۔گوروکل مسلسل سائنس ، ٹیکنالوجی کے درمیان اَپنے آپ کو تلاش کرنے اور حکمت کے بڑھنے کے لئے روحانی ماحول پیدا کرنے کے لئے کوشش کررہا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ ہماری روحانی میراث ، وید ، اپنشد اِنسانیت کے رہنمائی کررہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ گوروکل نے جدید تعلیم کو ویدک تعلیم کے ساتھ خوبصورتی سے مربوط کیا ہے تاکہ طلباءکو معاشرے کی خدمت کرنے اور مستقبل کے چیلنجوں سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لئے تیا ر کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قربانی ، خدمت اور روحانیت معاشرے کی ہمہ گیر ترقی کی بنیاد ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سکولوں ، گوروکلوں اور یونیورسٹیوں کو تمام طلباءکو ان کی مجموعی شخصیت کی نشو و نما ، اصلیت ، نئے خیالات کی حوصلہ اَفزائی کرنے ، طلباءمیں خود