مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ رات کے زلزلے کے بعد مکان گر گیا
سرینگر /22 مارچ/ / پونچھ میں ایک خام مکان گرآنے کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع میں کل رات کے زلزلے کے بعد مبینہ طور پر منہدم ہونے کے بعد ایک خاتون کو ‘معمولی چوٹیں’ آئیں۔ پونچھ میں ایک خام مکان جو کہ مٹی سے بناہوا تھا گرآنے کی وجہ سے ایک خاتون زخمی ہوئی ہے ۔ حکام نے بدھ کو بتایاکہ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع کے منکوٹ مینڈھر علاقے کے بلنوئی گاو¿ں میں کل رات 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد مکان منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں جس کی شناخت آسیہ پروین اہلیہ محمد بشارت کے طورسے ہوئی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ جب کہ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں، زلزلے سے مکان کو نقصان پہنچانے کے دعوو¿ں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔














