بانڈی پورہ اور ہندواڑہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے تےن بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی ادوےات اور براون شوگر برآمد کرکے ضبط کی ۔منشیات فروش کی نقل و حرکت سے متعلق ایک مخصوص معلومات پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سمبل شری سریندر موہن کی نگرانی میںانچارج پولےس چوکی اجس انسپکٹر سجاد احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے باجی پورہ اجس میں ایک خاص ناکہ لگایا تھا۔ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص گاڑی زےر رجسٹریشن نمبر JK15A-8320 چلارہا تھا جس کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی ادوےات ٹرامادول ہائیڈروکلورائیڈ کے 600 کیپسول برآمد ہوئے۔