ڈویژنل کمشنر کشمیر نے سڑکوں کی تجدید و مرمت کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا
سرینگر/سرینگر میں جی 20سربراہی اجلاس کی میز بانی کےلئے ایل جی انتظامیہ کی طرف سے تیاریاں زوروں پر ہیں اور جنگی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت اور زیبائش و آرائش کا کام جاری ہے ۔ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب شہر سرینگر میں منعقد ہونے والی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری نے منگل کو سری نگر ایئرپورٹ سے فور شور روڑ تک اہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹیڈ ، چیف انجینئر ایس ایس سی ایل، آر اینڈ بی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنرنے افسران پر زور دیا کہ وہ سڑکوں کے اگلے حصے کو میکڈمائزیشن، فٹ پاتھوں کی مرمت، ملبہ ہٹانے، سبز درختوں کے ساتھ سڑک کے میڈین کی لینڈ سکیپ ڈیولپمنٹ، تاروں کو ہٹانے، فلائی اوور کی پینٹنگ وغیرہ کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو تیز کریں۔انہوںنے کہا کہ سڑکوں کے کناروں کو رنگ و رگن سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام وقت رہتے مکمل ہونا چاہئے ۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے آئی جی روڈ کی بیوٹیفکیشن، کانونٹ روڈ اور ریذیڈنسی روڈ کی ری ڈیولپمنٹ کے علاوہ گھنٹہ گھر، مولانا آزاد روڈ، گپکار جنکشن کی اپ گریڈیشن اور ڈل گیٹ سے نشاط تک فٹ پاتھ کی تعمیر وغیرہ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے افسران کو زیر التواءپروجیکٹس کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کام مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے۔انہوں نے آر اینڈ بی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ رات کے اوقات میں کام جاری رکھنے کے لیے مردوں اور مشینری کو متحرک کریں تاکہ ڈیڈ لائن کو پورا کیا جا سکے۔














