شمالی ضلع بارہ مولہ کے نملن نارواو علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بارہ مولہ کے نملن نارواو علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودارہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں عبدالرحیم نامی شخص کا رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خابطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی