سیکورٹی فورسز ااور غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کرنے کا منصوہ بنایا تھا /پولیس
جنوبی ضلع پلوامہ میں کھامری چوک میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ معاون کو قابل اعتراض مواد سمیت حرست میں لینے کا دعویٰ کیا۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کھامری چوک میں ناکہ لگایا جس دوران ملی ٹینٹ معاون زبیر احمد ڈار کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لشکر طیبہ کا اعانت کار اس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ عین موقع پر اُس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔