جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں اتوار کو بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ نور الدین نورانی(رح ) کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منا یا گیا۔چرار شریف میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز ظہرین میں کافی تعداد میں نمازیوں جن میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے چرار شریف کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ عقیدت مند جوش خروش کے ساتھ آستان عالیہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کے لئے دعائیں کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ نماز ظہرین میں کافی بڑی تعداد میں نمازیوں جن میں زن و مرد شامل تھے،
نے شرکت کی۔معلوم ہوا ہے کہ رات بھر آستانہ عالیہ چرار شریف میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے آستان عالیہ پر حاضری دی اوراپنی مرادیں پانے کے لئے دعائیں کیں۔ اس موقعہ پر مذہبی سکالروں اورمبلغین نے حضرت شیخ العالم (رح) کے طرز حیات اورتعلیمات پر روشنی ڈالی۔تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مبلغین نے لوگوں کو شیخ العالم(رح) کی تعلیمات اورطرز حیات کو اپنانے پرزوردیا۔یواین آئی