لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے آج پی ایم ڈی پی کے تحت 5.5 کروڑ روپے کی لاگت سے مختص ہاکی اسٹیڈیم کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائیزہ لینے کیلئے کے کے ہکو سٹیڈیم جموں کا دورہ کیا ۔ جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے مشیر خان نے سپورٹس کونسل کے انجینئرز کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹ کو دی گئی ٹائم لائین کے اندر مکمل کریں تا کہ اس سہولت کا جلد سے جلد افتتاح کیا جائے اور اسے استعمال میں لایا جائے ۔ انہوں نے کونسل کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ باقی اجزاءکو پورا کریں اور خامیوں کو جلد دور کیا جائے تا کہ اسٹیڈیموں کو خوبصورت بنانے کیلئے زمین کی تزئین کی جائے ، ایف آئی ایچ کے اصولوں کے مطابق جدید الیکٹرانک اور برقی نظام کی تنصیب دن اور رات کے میچز جب ضرورت ہو ، آرائشی جھنڈوں اور میچ کو دیکھنے والوں کی سہولت کیلئے جدید الیکٹرانک سکور بورڈز کا احاطہ وغیرہ سے سٹیڈیم جدید سہولیات سے آراستہ ہو ۔ جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے انجینئرنگ ونگ کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈی پی آر جموں و کشمیر کے تمام سٹیڈیموں میں پانی کے ذخیرہ کرنے کے نظام کو قائم کریں ۔