آئندہ 24گھنٹوں میں موسم میںتبدیلی کا کوئی امکان نہیں ،موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان
سرینگر /09 اکتوبر / // خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دو دنوں تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے تاہم کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال جاری ہے ۔ شہرسرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں خشک موسم کے چلتے کھلی دھوپ نکلنے سے موسم سہا نا ہے تاہم صبح اور شام کے اوقات سردی کی لہر محسوس ہوتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں گزشتہ رات 5.3ڈگری کے مقابلے میں 5.3 ڈگری سیلشس درج ہوا جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے کپواڑہ قصبہ میں، پارہ 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا جو گزشتہ رات 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 22.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرا میں 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔