متحدہ علماءاہل سنت کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفدمیں معروف اِسلامی سکالرمولانا غلام محی الدین نقیب ، مولانا غلام رسول حامی ، مولانا شوکت حسین کینگ اور پروفیسر بشیر احمد ڈار شامل تھے۔وفد کے اَرکان نے ریشی صوفی کلچر او رجموںوکشمیر کی روایت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے صوفی تعلیمات کی مو¿ثر نشرو اِشاعت ، شیخ العالم ریسر چ یونیورسٹی کے قیام اور سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ثقافتی اَقدار کے فروغ کے لئے مدرسہ بورڈ کی تشکیل کے مطالبات پیش کئے۔وفد نے ملک کے دیگر حصوں میں تازہ پھلوں کی ترسیل کے حوالے سے پھل کاشت کاروں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ملک بھر میں جموںوکشمیر کے تازہ پھلوں کی بغیر کسی پریشانی ٹرانسپورٹیشن کے لئے متعلقہ اَفراد کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو قدیم صوفی تعلیمات او راَقدار کے فروغ کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ سے ہر طرح کی مدد کا یقین دِلایا۔