سرپنچ کی ہلاکت کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث 6افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ این آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایجنسی نے گزشتہ روز جموں کی ایک خصوصی عدالت میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے افراد جنہوں نے کولگام کے اڈورہ نامی گاﺅں میں سرپنچ شبیر احمد میر کو نشانہ بناکر ہلاک کیا تھا کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس ہلاکت کے معاملے میں تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان سے سرگرم عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین (HM) کے ہینڈلرز نے عسکریت پسندوں کے ساتھیوں/OGWs اور وادی کشمیر میں سرگرم HM کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر سرپنچ کی ٹارگٹ کلنگ کو انجام دینے کے لیے مجرمانہ سازش رچی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ وادی میں امن و قانون کی صورتحال میں رخنہ ڈالنے اور ملک کے خلاف بخاوت کے کیس کے سلسلے میں چھ افراد کے خلاف تحقیقاتی عمل شروع کرکے معاملے کے حوالے سے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ۔