سیاحت اور وزٹ ویزوں پر آنےوالے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں
ریاض، 14 اگست (یو این آئی) سعودی عرب نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی بغیر اجازت مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچے والدین کے ساتھ اجازت کے بغیر مسجد الحرام آ سکتے ہیں جبکہ اس عمر سے زیادہ بچوں کیلئے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ سیاحت اور وزٹ ویزوں پر آنےوالے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں، ہر ویزے پر عمرے کی اجازت ہوگی۔ نجی اور فیملی ویزے پر آنے والے بھی اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ لے سکتے ہیں۔عمرے کیلئے مکمل ہیلتھ انشورنس اسکیم حاصل کرنا ضروری ہے ۔خیال رہے کہ 17 جولائی کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اعلان کے مطابق نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہونا بنیادی شرط برقرار ہے ۔ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے اعتمرنا یا توکلنا ایپ پر پیشگی بکنگ کی شرط ختم کر دی گئی۔














