ADVERTISEMENT
تہران، ۹۲جولائی (یو این آئی) ایران کے مختلف صوبوں میں رات آنے والے سیلاب میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ تسنیم نیوز ایجنسی نے جمعے کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایران میں تہران، سیستان اور بلوچستان اور شمالی ایران کے صوبوں مرقاضی اور مازندران میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حالیہ دنوں میں ایران کے کئی شہروں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے بیس صوبوں میں سیلاب آیا ہے اور ایک سو کا¶نٹیوں اور تین سو دیہاتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
ADVERTISEMENT