تہران، ۶۲جولائی (یو این آئی/ژنہوا) ایران کے سیاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی ) نے اپنے تیز رفتار جنگی جہازوں کو اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس کردیا ہے ۔ یہ رپورٹ نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے دی ہے ۔فارس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئی آر جی سی کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تانگسیری نے جنوبی ایران کے بندرگاہی شہر بندرعباس میں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ آئی آر جی سی اگلے مرحلے میں مقامی طور پر تیار کردہ ہلوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی، گھریلو مصنوعات اور ایرانی ماہرین کا استعمال ان کامیابیوں میں شامل ہے جس پر آئی آر جی سی بحریہ کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی آر جی سی بحریہ ایک جامع اسٹریٹجک بحری فورس ہے ۔ اس میں ٹینکوں سے لے کر فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ اور ڈرون تک دیگر مسلح فورس کی قابل رسائی والے تمام آلات ہیں اور اس شعبے میں اس کی موجودگی نے دشمن میں خوف پیدا کر دیا ہے ۔














