ADVERTISEMENT
ماسکو(ایجنسیز) روس اور بیلاروس نے بیلاروس کی ملٹری رینج میں مشترکہ فوجی مشق ” ریلیشن شپ ریزولیوشن -2022 “شروع کر دی ہے۔ روسی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے اطلاع دی کہ 10 فروری کو جمہوریہ بیلاروس میں مشترکہ فوجی مشق "ریلیشن شپ ریزولوشن 2022” کا آغاز یونین اسٹیٹ (روس اور بیلاروس کی مشترکہ تنظیم) کی فوجی رد عمل کی قوتوں کی جانچ کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر ہوا۔وزارت دفاع کے مطابق اس مشق کا مقصد بیرونی جارحیت کو روکنا اور اس کا مقابلہ کرنا، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اور مرکزی ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
ADVERTISEMENT














