ADVERTISEMENT
برسیلا/ ایجنسیز/ برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سے جاری بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد ہلاک جبکہ 280 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث ریاست باہیا کے 40 شہر متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ ریاست میں 35 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور بھی ہوئے ہیں۔
ADVERTISEMENT