ADVERTISEMENT
تائیون(یو این آئی) چین نے ہفتہ کو شمالی شنسی میں تائیون سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کیا۔ گا¶وفین-11 03 نامی سیٹلائٹ کو صبح 9:51 بجے (مقامی وقت کے مطابق) لانگ مارچ 4بی راکٹ کی مدد سے لانچ کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ اپنے مدارتک پہنچ گیا۔ چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ذریعہ تیارکردہ اس سیٹلائٹ کااستعمال خاص طور پر زمین کے سروے ، شہری منصوبہ بندی، زمین کے حقوق کی تصدیق، روڈ نیٹ ورک ڈیزائن، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگانے اور آفات سے بچا¶ کے لیے کیاجانا ہے ۔
ADVERTISEMENT