ADVERTISEMENT
واشنگٹن 3 نومبر (یو این آئی/ اسپوتنک) اسرائیلی وزیر دفاع بینجامن گینٹز اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔ مسٹر گینٹز نے خود ٹویٹر پر اس کی اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے منگل کو ٹویٹ کیا، "میں نے اپنے دوست اور ساتھی لائیڈ آسٹن کے ساتھ ایران کی جوہری خواہشات پر اہم بات چیت کی ہے ۔” اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ اور مسٹر آسٹن نے اسٹریٹجک امور اور فوجی تعاون پر مزید بات چیت کے لیے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
ADVERTISEMENT