ADVERTISEMENT
بوگوٹا (یو این آئی/ژنہوا) کولمبیا کے نارینو میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک، 11 زخمی اور 20 لاپتہ ہو گئے ۔سول ڈفینس ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ایجنسی نے ٹویٹر پر کہا، "ہمارے رضاکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کر رہے ہیں۔”حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے ہوئی۔ بارش کے سبب ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ سول ڈیفنس، ریڈ کراس، پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے ارکان بچا¶ کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ADVERTISEMENT