ADVERTISEMENT
ٹوکیو/ ایجنسیز/ جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے عام انتخابات میں کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نے 261 نشستیں حاصل کرلی ہیں، ہم عوامی مینڈیٹ پورا کریں گے۔ جاپانی مقامی میڈیا کے مطابق ایل ڈی پی اور اتحادی پارٹنر کومیوٹو نے ایوان زیریں کی 465 نشستوں میں سے 293نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے یہ بہت مشکل انتخابات تھے لیکن عوام چاہتے ہیں کہ ہم مستحکم حکومت بنائیں۔
ADVERTISEMENT